پنجاب کابینہ میں توسیع؛ مزید 20 وزرا کا 27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کے مزید 20 وزرا کا 27 جون کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں 5 مشیروں کو شامل کیا جائے گا اور حلف اٹھانے والوں میں ملک ندیم کامران، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، میاں مجتبی شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، رانا مشہود بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مخدوم عثمان محمود، مہر اعجاز چلانہ، ملک احمد علی اولکھ، جگنو محسن، میاں یاور زمان بھی سمیت دیگر حلف اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں خلیل طاہر سندھو اور بیگم ذکیہ شاہنواز بھی وزارت کا حلف اٹھائیں گی۔  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نئے وزرا سے حلف لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔