این اے 240ضمنی انتخاب؛بیلٹ پیپر چھینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: الیکشن کمیشن کے حکم پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران بیلٹ پیپرز چھینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ 

این اے 240 میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ چھینے جانے کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز سماعت  کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا،این اے 240کورنگی ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن نمبر87لانڈھی سے بیلٹ پیپرز چھینے گئے تھے، بیلٹ پیپرز چھیننے کے خلاف ایف آئی آر دفعہ 147،148،337کے تحت درج کی گئی۔

کورنگی ضمنی الیکشن میں بیلٹ پیپرز چھیننے کا مقدمہ پریذائیڈنگ افسر کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر کے مطابق ایک سیاسی جماعت کا کارکن پریذائیڈنگ افسر کے روم سے بیلٹ پیپرز چوری کرکے لے گیا،30 سے 40افراد پولنگ اسٹیشن پر آئے پریذائیڈنگ افسر کو زدوکوب کیا،سیاسی جماعت کے افراد نے پولیس سے بھی مزاحمت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔