روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 26 جون 2022
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
 ۔ فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء، ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب، ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
پیر 27جون تا 3 جولائی 2022
پیر 27جون 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ سفر، معاہدہ، رابطے اور باہمی گفت و شنید سے مسائل کا حل نکالنے کے لیے ایک معاون دن ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,5,6,7,اور9 خصوصاً 1کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے ،لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں3,4 اور8 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
اسمِ اعظم ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 28 جون 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔چار کا ہندسہ منگل کے دن غیرمتوقع حادثہ، آتش زدگی اور مزاج میں تلخی لاسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,6,7اور8 خصوصا 2 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,5اور9 خصوصاً 4 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔

وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 29 جون 2022
آج کا حاکم عدد 1ہے۔ نئے سرے سے اپنے حساب کتاب کو دیکھنے کی ضرورت ہے کوئی نیا معاہدہ ہوسکتا ہے1,2,4,5,6,اور9 خصوصاً کا عدد 5 یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,7اور8 خصوصاً 7 یا یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 30 جون 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ آج کے دن کا مشتری سے تعلق ہے اور عدد 9 تحفظ سے تعلق رکھتا ہے، مذہبی حوالے سے کچھ تلخیاں سامنے آسکتی ہیں۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,5,7اور7خصوصاً 6ً کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں4,8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ ”میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 1جولائی 2022
آج کا حاکم عدد2 ہے۔ کچھ جذباتی لمحات آسکتے ہیں، مجموعی طور پر آج کا دن کافی بہتر ہوسکتا ہے اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،3،4،5،8، اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 2,6اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائشی دن جمعہ یا جن کے نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 2جولائی 2022
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔کچھ تکلیف دہ خبریں آسکتی ہیں، برداشت کا امتحان ہوسکتا ہے۔ ڈپریشن اور بے زاری کی کیفیت کا حملہ ہوسکتا ہے محتاط رہیں۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,2,5,6,7اور9 خصوصاً 1 یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کے لئے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔
لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائشی دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ف یا ح ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: ”80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے،کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یا اللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 3 جولائی 2022
آج کا حاکم نمبر 8 ہے۔ حکم راں طبقہ، سربراہان، بزرگ اور کسی بھی ادارے کے منتظم یا کسی ادارے کے مالک کے ساتھ کچھ مسائل کا اندیشہ ہے۔
اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,6,7 اور8 خصوصاً 7کا عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے، لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5 اور9 خصوصاً 5 یا جن کا پیدائشی دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔