- 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا
- اسلام آباد میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- کے الیکٹرک کا اضافہ لوڈشیڈنگ کا اعلان
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
چین میں تیار ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی پاک بحریہ میں شمولیت

—فوٹو: پاک بحریہ
اسلام آباد: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور میں شامل کرلی گئی۔
اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز تیمور کی کمشننگ تقریب کا انعقاد چین کے ہوڈونگ ژہنگوا شپ یارڈ میں ہوا۔ چین میں پاکستان نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ پی این ایس تیمور پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جانے والے چار ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے دوسراجہاز ہے جبکہ اس سے قبل پی این ایس طغرل جنوری 2022 میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے میں شامل ہو چکا ہے اور اسی کلاس کے دو اور فریگیٹس اس وقت چین میں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی این ایس تیمور تکنیکی لحاظ سے ایک جدید اور انتہائی مؤثر جہاز ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار، سینسرز، حربی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی خطرات کے ماحول میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کی حربی استعداد کوتقویت دینے کے ساتھ ساتھ خطے اور بحری شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔
علاوہ ازیں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پی این ایس تیمورکی شمولیت سے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی)، چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی (سی ایس ٹی سی)، چائنہ شپ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (سی ایس ڈی ڈی سی)، ہوڈونگ ژہنگوا شپ یارڈ اور چینی بحریہ کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے لیس فریگیٹ کی بروقت فراہمی کے لیے کی جانے والی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا۔
بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ملٹری پراڈکٹ ڈپارٹمنٹ چائنہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور چین بدلتے ہوئے جغرافیائی اور سیاسی ماحول کا ادراک رکھتے ہیں اور اضافی ذمہ داریوں اور نئے چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی خطے میں امن و استحکام کا ستون ہے۔
تقریب میں چینی بحریہ کے اعلیٰ حکام، چئیر مین سی ایس ٹی سی ، چئیر مین ہوڈنگ ژنگوا شپ یارڈ اور چین میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔