- آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار
- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
- قربانی کے جانور گھروں تک پہنچانے کیلئے فری سروس فراہم کرنے کا اعلان
- نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
- ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
- نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیرشریف کے خادم گرفتار
وزیر اعظم کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم افغانستان
اسلام آباد/کابل: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیر اعظم نے افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع اور مادی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور افغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس میں ہنگامی ادویات، خیموں، ترپالوں اور کمبلوں کی ترسیل شامل ہے۔
شہباز شریف نے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو پاکستانی اسپتالوں میں علاج کے لیے کھول دیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے دونوں عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے عزم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔