- یہ امپائر کو ملا بھی لیں تو نہیں جیت سکتے، عمران خان
- خوشخبری؛ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- سینیٹ انتخاب؛ سندھ سے ٹینکوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب
- عامر لیاقت کی ویڈیوز کا معاملہ، ایف آئی اے کی دانیہ شاہ کیخلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعا
- عید کی چھٹیاں؛ ریلوے کرایوں میں30 فیصد رعایت کا اعلان
- آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار
- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
اقوام متحدہ جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کرے، بلاول

—فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی معلومات کے سدباب اور اس کے خلاف مجموعی سماجی رویہ پیدا کرنے کے لے ’انٹر ایجنسی ٹاسک فورس‘ قائم کریں۔
گروپ آف فرینڈز کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ رکن ممالک، نجی میڈیا اور آن لائن کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرکے فوکل پرسن مقرر کرے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی غلط معلومات کا سراغ لگانے، تجزیہ کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کی صلاحیت پیدا کرے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی محققین اور ان اداروں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جانی چاہیے جو غلط معلومات کا پتہ لگانے میں مدد گار ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ ٹھوس بین الاقوامی کوششیں ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس کو بے نقاب اور ختم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق اور کمیونٹی اور ریاستوں کے درمیان تعلقات پر غلط معلومات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے تعاون کے ذریعے ٹھوس کوششوں پر بھی زور دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔