ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے سبکدوش

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2022
ایرانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو اہم شخصیات کے قتل کے بعد ہٹایا گیا،رپورٹس:فوٹو:فائل

ایرانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو اہم شخصیات کے قتل کے بعد ہٹایا گیا،رپورٹس:فوٹو:فائل

تہران: ایران میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کوعہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ حسین طیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایرانی خفیہ ایجنسی کے پروٹیکشن یونٹ کے چیف محمد کاظمی حسین طیب کی جگہ لیں گے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ حسین طیب  پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلیمی کے مشیر کے فرائض انجام دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق حسین طیب کو ایران میں اہم شخصیات کے قتل ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گزشتہ عرصے میں قتل ہونے والوں میں ایران کے ایرواسپیس ڈویژن کے رکن اور پاسداران انقلاب کے ایکسٹرنل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر کرنل علی اسماعیل زادے شامل ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔