فلوریڈا میں 18 فٹ لمبا دیوقامت اژدھا پکڑ لیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2022
اژدھے کا وزن 98 کلوگرام جبکہ لمبائی 18 فٹ ہے(فائل فوٹو)

اژدھے کا وزن 98 کلوگرام جبکہ لمبائی 18 فٹ ہے(فائل فوٹو)

  واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں اب تک کا سب سے بڑا دیو قامت اژدھا پکڑا گیا ہے جو کئی اقسام کے جانوروں کے لئے خطرہ بنا ہوا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  اس اژدھے کا  وزن 98 کلوگرام جبکہ لمبائی 18 فٹ ہے  جس کی آخری خوراک ایک سفید دم والا ہرن تھا۔

حیاتیات کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اب تک پکڑے جانے والا سب سے بڑا مادہ سانپ ہے۔ ٹیم کی جانب سے اژدھے کی آٹوپسی کے دوران اس کے جسم سے 122 انڈے ملے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  نیشنل جیوگرافک کی ٹیم نے اس دریافت کو ریکارڈ کیا ہے جس میں انہوں نے اژدھے کو جنگلی جانوروں کے لیے خطرناک قرار دیا، کیونکہ اژدھے میں افزائش کا عمل بہت تیز ہوتا ہے اور یہ جنگلی حیات کے لیے بھی خطرے کا باعث ہوتے ہیں۔

فلوریڈا کی حیاتیات کی ٹیم کا کہناہے کہ یہ دیوقامت اژدھے ریاست کے لئے ایک بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ان اژدھوں کی وجہ سے 24 اقسام کے جانوروں اور 47 اقسام کے پرندوں کی نسل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی فلوریڈا کے جنگلوں   سے 2013   سے اب تک 100مربع میل کے رقبے سے ایک ہزار اژدھوں کو پکٹرا جا چکا ہے، جبکہ ان کی آٹوپسی سے معلوم ہوا کہ یہ درجنوں کی تعداد میں سفید دم والے ہرن کا شکار کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔