- کھانے کے مخصوص اوقات کار سے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے، تحقیق
- بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کونئی شکل ملی، تحقیق
- کراچی کیلیے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی
- حکومت سندھ کی نااہلی، بارشوں میں اربوں روپے کی گندم خراب
- لاہور کے 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر حکومت سے جواب طلب
- فنڈنگ کیس؛ کیا کارروائی کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا؟ ایف آئی اے سے جواب طلب
- خیبر پختون خوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ
- مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
- شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا
- حیدر آباد؛ گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق
- حکومت خوف و دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے، عمران خان
- ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی
- ہمارے رہنماؤں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، اسد قیصر
- الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
- شہباز گل کے اسسٹنٹ پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کا مقدمہ درج
- جماعت اسلامی کا سندھ حکومت کے 14 سالہ ترقیاتی فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ
- ساہیوال میں 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار
- شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کرانے کیلیے حکومتی جرگہ تشکیل
- ملتان؛ 2 بھائیوں سمیت 3 لاپتا بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد اور معاوضوں میں اضافہ

(فوٹو : فائل)
لاہور: پی سی بی گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دے دی، سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی تعداد اور ان کے ماہانہ معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔
رمیز راجہ نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کے مشاہرہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے ساتھ ہی ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی بار ریڈ بال اور وائٹ بال متعارف کرا رہے ہیں۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں ٹیم بدلنا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے سے ٹیم کی کمرشل ویلیو میں اضافہ ہوا۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بدلنے سے چیئرمین کی تبدیلی روایت ہے تو یہ ٹھیک روایت نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔