امریکا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 6 سیاح ہلاک

ہیلی کاپٹر ویت نام جنگ کے زمانے کا ہے


ویب ڈیسک June 24, 2022
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، فوٹو: فائل

امریکی ریاست ورجینیا کے مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 سیاح ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحوں کو لے جانا والا ویت نام کی جنگ کے زمانے کا ہیلی کاپٹر لوگن کاؤنٹی کے پہاڑی علاقے میں گر گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

خوفناک آتشزدگی میں ہیلی کاپٹر میں موجود 6 سیاح بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ یہ ہیلی کاپٹر سیاحوں کی تشکیل دی گئی ایک دلچسپ تفریح کا حصہ تھا جس میں پرانے جنگی ہیلی کاپٹرز پر سیاحوں کو سیر کرائی جا رہی تھی۔

تاحال ہیلی کاپٹر کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ یہ ہیلی کاپٹر 1955 میں امریکی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے استعمال ہوتا تھا اور اس وقت ایک شخص کی نجی ملکیت میں ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں