کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پانچ روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی


ویب ڈیسک June 24, 2022
اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پرہوگا:فوٹو:فائل

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی پانچ روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں پانچ روپے 31 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پرہوگا جبکہ لائف لائن صارفین پراضافے سے مستثنٰی ہوں گے۔

نیپرا کے مطابق اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ ایک ماہ کے لئے تھا۔ اتھارٹی نے 14 جون کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں