کابی لامے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والی شخصیت بن گئے

کابی کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2 اعشاریہ 3 بلین لائکس آچکے ہیں


ویب ڈیسک June 24, 2022
خابی نے نوعمر ڈانسر چارلی ڈی امیلو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے(فائل فوٹو)

خاموش ویڈیوز بنانے والے 22 سالہ خابی لیم دُنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 'کابی لامے' کے نام سے موجود اکاؤنٹ کو 143 ملین سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوکئے جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

خاموش ویڈیوز بنانے والے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کابی لامے نے 14 کروڑ 29 لاکھ فالوورز کے ساتھ نوعمر ڈانسر چارلی ڈی امیلو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے 'کابی لامے' ٹک ٹاک پر بغیر آواز کے اشاروں میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں اور دُنیا بھر میں موجود صارفین اُن کی ویڈیوز کو بےحد پسند کرتے ہیں خابی نے بےحد کم وقت میں اتنی شہرت حاصل کی۔



واضح رہے کہ ٹک ٹاکر کو عالمی وبا کورونا کے باعث بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں، جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی۔

خابی لیم زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے اور اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2 اعشاریہ 3 بلین لائکس آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں