ٹیکسوں کی بھر مار سے ملک میں بےروزگاری بڑھے گیشوکت ترین
مفتاح بار بار آئی ایم ایف سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں،شوکت ترین
سابق وزیر خازنہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو تیسرا بجٹ پیش کردیا ہے۔اس سے قبل ایک منی بجٹ، پھر خانہ پوری کا بجٹ اور آج ایک اور بجٹ پیش کیا ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت افراط زر کی شرح28 فیصد ہے جبکہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، بینکوں نے اپنے ریٹس مزید بڑھا دیے ہیں، بہت سی صنعتیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اقتصادی سروے میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی دور حکومت میں ریکارڈ ترقی ہوئی، مفتاح صاحب غلط بیانی کرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کووڈ کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مفتاح بار بار آئی ایم ایف سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چار ماہ کے لیے منجمد کی گئیں اور اس دوران فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا،صنعتوں اور بینکوں پر ٹیکس کی شرح بڑھکر 60 فیصد تک ہوگئی ہے،موجودہ حکومت نے مہنگائی پر اپنے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔