کراچی میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کی اسمگل شدہ اشیا ضبط

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 جون 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: شہرقائد میں پاکستان کسٹمز اور اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مختلف کامیاب کارروائیوں میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرایع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب موصولہ ایک خفیہ اطلاع پر اے ایس او ٹیم نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارکر اسمگل شدہ 14 ہزار کلوگرام کمبل کے 217 کاٹن برآمد کیے جن کی مالیت دو کروڑ تیس لاکھ روپے ہے۔

حکام کی جانب سے دیگر مختلف کاروائیوں میں 15 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کی گئیں جن میں 8 اسمگل شدہ گاڑیاں، کوکنگ آئل اور مضرصحت چھالیہ شامل ہیں۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔