فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 غزہ: اقوام متحدہ کی تحقیقات کے مطابق الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی فلسطیطنی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فوج کی گولی سے ہوئی۔ 

ترجمان اقوام متحدہ ہیومن رائٹس روینہ شام دیسانی کا کہنا ہے کہ اب تک ہو نے والی تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ  کی زد میں آکر ابو عاقلہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رپورٹرزخمی ہوا۔

تحقیقات میں یہ بھی کہا گیا ہے حالیہ فلسطینی مظاہروں میں  ایسا کوئی واقع رپورٹ نہیں ہوا جس میں صحافیوں کو نقصان پہنچانے کی کو شش کی گئی ہو۔واضح رہے کے الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو مغربی کنارے کے قریب نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا گیا ۔

ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ادروں کی طرف سے اب تک کی جانے والی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کے ابو عاقلہ اور ان کے ساتھی کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔