یوکرین میں بمباری کے لئے جانے والا روسی جنگی طیارہ تباہ،4 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2022
روس کے جنگی طیارے میں نو افراد سوارتھے:فوٹو:سوشل میڈیا

روس کے جنگی طیارے میں نو افراد سوارتھے:فوٹو:سوشل میڈیا

ماسکو: یوکرین میں بمباری کے لئے جانا والا روس کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔حادثے میں چار روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ ملک کے مغربی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجی طیارہ ایندھن بھروانے کے بعد یوکرین میں بمباری کے مشن پرجارہا تھا۔طیارے میں نوافراد سوارتھے۔

روسی حکام کے مطابق طیارے میں آگ میں لگنے کے بعد پائلٹ نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تھی۔ مقامی افراد نے طیارے کے ملبے سے پانچ افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں نکال کراسپتال منتقل کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔