- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
- آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا
- ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ
- اگست کیلیے درآمدی ایل این جی سستی
- جامعہ کراچی کی اراضی پراسپورٹس پویلین قائم، انتظامیہ خاموش
- آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی خط، پاکستان نے دستخط کر دیے
- شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
- کراچی میں زیر تعمیر عمارت گرگئی، ایک شخص جاں بحق
- اب ٹک ٹاک پر الفاظ لکھیں اور اس سے وابستہ تصویر پائیں
- روزانہ دو کپ انگور جگر کی صحت کے لیے مفید قرار
- تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
- فٹ بال اسٹیڈیم جہاں سے ریل گاڑی بھی گزرتی ہے
- مارکس اسٹوئنس نے محمد حسنین کی بولنگ پراعتراض جڑ دیا
- ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 20 مسافر جاں بحق
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد
- ملک میں کورونا کے مزید8 مریض انتقال کرگئے
- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
- پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار
25 روز تک عازمینِ حج کے سوا کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان جاری کردیا (فوٹو فائل)
ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 25 روز تک عازمینِ حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔
دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔
مزید پڑھیں: حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹراوپراٹھا دیا گیا
قبل ازیں پاکستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: مغربی ممالک کے عازمین حج کی ویزہ پروسیسنگ کا ٹھیکا مودی کے دوست کو مل گیا
گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔
ابتداءً من اليوم، سيكون أداء العمرة للحجّاج فقط، على أن يُتاح الحجز مجددًا عبر #تطبيق_اعتمرنا؛ في يوم الثلاثاء 20 ذي الحجة 1443هـ.#مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق #بسلام_آمنين pic.twitter.com/FPmAgYgngw
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) June 24, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔