مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو انتقال کر گئے تھے


ویب ڈیسک June 25, 2022
پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں بچھڑے سے 13 برس بیت گئے۔

دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں، پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔

1964 میں گلوکار نےاپنے بھائیوں کے پاپ گروپ 'جیکسن فائیو 'میں شمولیت اختیار کی اور اپنی بہترین آواز اور منفرد ڈانس سے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

گلوکار کا پہلا سولو ایلبم 1979 میں 'آف دی وال'کے نام سے ریلیز ہوا جو مائیل جیکسن کی پہچان کی وجہ بنا۔ 1982 میں انکے ایلبم 'تھرلر' نے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کیا، ایک کے بعد ایک ہٹ ایلبم دینے کے باعث انہیں ''کنگ آف پاپ ''کے خطاب سے نوازا گیا۔

مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو مداحوں سے بچھڑ گئے مگران کے گانوں نے آج بھی مداحوں کواپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں