ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں ان کی  فیملی زندہ نہیں رپورٹ وزارت خارجہ

ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکا کا ویزا دلانے کی پوری کوشش کریں گے، وزارت خارجہ حکام


ویب ڈیسک June 25, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ بازیابی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ڈاکٹرعافیہ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں ان کا خاندان زندہ نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت میں جمع کرائی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں کہ ان کی فیملی زندہ نہیں ہے۔عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی کو امریکا کا ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے اورامریکا میں ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ دفترخارجہ کے افسر کو عافیہ صدیقی کے خاندان کو اپنا رابطہ نمبر دینے کا حکم بھی دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا میں سہولت فراہم کی جائے، عدالت کی ہدایت

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں کہ ان کی فیملی زندہ نہیں۔ قونصل جنرل نےفیڈرل میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سینٹر کی وارڈن کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کال نہیں کرنا چاہیں تو زبردستی نہیں کرسکتے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے کہا عافیہ صدیقی فیملی کو امریکی ویزا دلانے کی پوری کوشش کریں گے تاہم ویزا ملنے کی گارنٹی نہیں کیونکہ حتمی فیصلہ امریکی حکومت کا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں