ناروے میں ہم جنس پرستوں کے کلب  میں فائرنگ2 افراد ہلاک

حکام نےکلب میں فائرنگ کو دہشتگردانہ کارروائی قرار دے دیا


ویب ڈیسک June 25, 2022
پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکرلیا :فوٹو:انٹرنیٹ

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے حملہ آورکوگرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلئے۔ حکام نے کلب پرحملے کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔حملہ آور مشتبہ ریکارڈ کا حامل ہے۔علاقے کو سیل کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے عوام سے حملہ آور سے متعلق معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں