- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال احمد پر ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
اگلے الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کیلیے تیار ہیں، فواد چوہدری
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے جہاں نیا الیکشن کمیشن ہو اور نئے الیکشن ہوں، ہم اگلے الیکشن کے لیے فریم ورک پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں پانچ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں اور اس پر نمائندگی روکنا افسوسناک ہے، مخصوص نشستوں کا ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جس طرح غیر قانونی طور پر پنجاب کے مسند اقتدار پر بٹھایا گیا تھا وہ قابل شرم تھا اور الیکشن کمیشن نے ایک طرح سے مدد کی مسلم لیگ ن کی تاکہ حمزہ شہباز وزیر اعلی بن جائے۔ سندھ میں 800 لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں یہ ایک مذاق ہے، جس طرح کے الیکشن کروائے جا رہے ہیں یہ الیکشن نہیں سلیکشن نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد نیب کا پریکٹیکلی انتقال ہوچکا صرف دفنانا باقی ہے، امید ہے سپریم کورٹ نیب ترامیم اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تبدیلیوں کا کیس سنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی ارسطو احسن اقبال کہتا ہے ترقی ممکن ہے اگر چائے نہ پی جائے لیکن آج یہاں کریانہ دکانیں بھی زبردستی بند کروا دی گئی ہیں، ان سے نہ بجلی پوری ہو رہی ہے اور نہ تیل پورا ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا نظام عدل کا حال یہ ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ججز کو پلاٹ نہیں دینا چاہیے، ججز کی پینشن سب سے زیادہ ہے اور اس پر کوئی ٹیکس نہیں۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت بدترین فسطائیت پر قائم ہے لیکن تحریک انصاف فسطائیت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔