بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگاموں میں پیپلز پارٹی ملوث ہے، ایم کیو ایم

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگاموں میں پیپلز پارٹی ملوث ہے، ایم کیو ایم

(فوٹو: ٹوئٹر) بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگاموں میں پیپلز پارٹی ملوث ہے، ایم کیو ایم

 کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنماء وسیم اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین ہنگاموں میں ملوث ہیں۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین ملوث ہیں، فوج کو ایسے حالات کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کہیں پولنگ کے دوران کچے کے ڈاکو عملے کو اغوا کرکے لے جارہے ہیں تو کہیں ہنگامے ہورہے ہیں، ادارے سیکورٹی کو مزید سخت کریں تاکہ انتخابات پر سوالیہ نشان نہ لگے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بتایا کہ سندھ حکومت کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت نہیں کررہی، جب تک بلدیاتی ایکٹ پر کام نہیں ہوگا ایم کیو ایم حکومت میں اور کوئی عہدہ نہیں لے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔