لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2022
سوئمنگ کی گرنے والی دیوار اور زخمی بچوں کی طبی امداد کا منظر  (فوٹو : ایکسپریس)

سوئمنگ کی گرنے والی دیوار اور زخمی بچوں کی طبی امداد کا منظر (فوٹو : ایکسپریس)

بادامی باغ کے علاقے میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ابتدائی طور پر ایک بچہ 12 سالہ ثقلین جاں بحق ہوا جب کہ متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید دو بچے اظہر اور دلاور بھی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد تین ہوگئی جب کہ زخمیوں میں حمزہ، ساگر اور عبدالباسط شامل ہیں جنہیں اسپتال سے ڈستینج کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی بچوں کے بہتر علاج کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔