یوکرین جنگ؛ روس کا ایٹمی ہتھیار بیلا روس بھیجنے کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2022
روس نے ایٹمی میزائل بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

روس نے ایٹمی میزائل بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

 ماسکو: روس نے یوکرین پر حملوں کو مزید تیز کرنے کے لیے ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلاروس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس نیٹو کی پروازوں کا بہانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مہینوں کے اندر ایٹمی صلاحیتوں کے حامل میزائل بیلا روس بھیجیں گے۔

اس بات کا اعلان صدر پوٹن نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے روس کے دوران ایک ٹیلی وژن پروگرام میں کیا تھا۔ پوٹن نے بیلاروسی جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہوں۔

یہ خبر پڑھیں : جی-7 ممالک کا روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ 

دریں اثناء بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی پڑوسی ممالک اور یورپی یونین کے ارکان پولینڈ اور لتھوانیا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

خیال رہے کہ روسی افواج 24 فروری کو یوکرین میں بیلاروس کے ذریعے داخل ہوئی تھیں اور دو مرکزی شہروں کے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ اب بھی یوکرین میں جنگ جاری ہے جس پر عالمی قوتوں نے روس پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔