- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
- پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار
- بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا
- عمران خان نے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
- اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی کا سخت نوٹس
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
- راولپنڈی میں سر، ٹانگیں و بازو کٹی لاش برآمد
- پرویزالہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے محض ایک ہفتے میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی کوششیں ناکام
- تحریک انصاف کا 19 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان
- کراچی میں رکشوں سے ایک من 17 کلو چرس برآمد
- بھارت کی آبی جارحیت؛ دریائے راوی میں مزید 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا
- اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
- بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا
- سندھ وائلڈ لائف نے نایاب ترین پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی
- 14 اگست کو باجے کے استعمال پر پابندی کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
- سابق پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر گاڑی کی چوری ناکام بنادی
- نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف
- ممنوعہ فنڈنگ کیس: فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
کراچی میں سینٹرل جیل کے قیدیوں کو چینی زبان سکھائی جانے لگی

قیدیوں کو روز مرہ کی بول چال، سلام دعا سمیت دیگر باتیں سکھائی جائیں گی۔ فوٹو ایکسپریس
کراچی: شہر قائد کے سینٹرل جیل میں موجود قیدیوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، یہ کورس چھ ماہ تک جاری رہے گا جس میں ابتدائی طور پر 30 قیدیوں نے داخلہ لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مطابق قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور ان کی اصلاح کرنے کی غرض سے سندھ بھر کی جیلوں میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، اسی سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو چینی زبان سکھائی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ابتدائی کورس ڈیزائن کیا گیا جس میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والے جملے ، گرامر، گنتی اور دیگر شامل ہیں، سینٹرل جیل میں چینی زبان سیکھنے کے پروگرام میں ابتدائی طور پر تیس قیدیوں نے ایڈمیشن لیا ہے ، جنہیں متعلقہ کتابیں اور دیگر لٹریچر فراہم کردیا گیا ہے۔
ایک کمرے کو اس کام کے لیے باقاعدہ کلاس بنایا گیا ہے، جس میں نصب بورڈ چھوٹے چھوٹے جملے جیسے سلام، دعا، گڈ مارننگ ، گڈ آفٹر نون ، حال احوال پوچھنا شامل ہیں لکھے گئے ہیں۔ پروگرام کے تحت ہر کلاس کے اختتام پر قیدیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ چینی زبان میں بات چیت کی پریکٹس بھی کرائی جارہی ہے۔
چینی زبان سکھانے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی جانب سے انھیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور توقع سے بڑھ کر انہیں کورس میں شامل افراد کی دلچسپی نظر آرہی ہے کیونکہ قیدی چینی زبان سیکھنے کی لگن اور جذبہ سے سرشار اور وہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یہ زبان سیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انھیں چھوٹے چھوٹے جملے سکھائے جارہے ہیں، پہلا بنیادی کورس چھ ماہ کا ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد پھر ایڈوانس کورس کا اجرا کیا جائے گا، پھر بتدریج مرحلہ وار کورس کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ قیدی مکمل طور پر چینی زبان میں بات چیت کرسکیں۔
اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو مختلف قیدی اپنی پرفارمنس پیش کررہے ہیں لیکن حمزہ نامی ایک قیدی اس وقت بولنے ، لکھنے اور بات کرنے میں ٹاپ پر ہے ۔
دوسری جانب سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے کہا ہے کہ قیدیوں کی اصلاح کے لیے ہی چینی لینگویج کورس کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ رہائی کے بعد قیدی جب باہر نکلیں تو وہ معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن سکیں اور دوبارہ جرائم کی طرف مائل نہ ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔