- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
پنجاب کے ضمنی انتخابات فیصلہ کریں گے کہ عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے یا نہیں، عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ جان لے کہ پنجاب کے 20 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن پر پوری قوم کی نظریں ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن پر عوام کو اعتماد ہے یا نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچے جہاں انہوں نے پی پی 158 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔
پی پی 158 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے اکرم عثمان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ حالی روڈ گلبرگ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کہتا ہوں پورا ملک ضمنی الیکشن کو دیکھ رہا ہے، یہ 20 الیکشن فیصلہ کریں گے کہ عوام الیکشن کمیشن پر اعتماد کر سکتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں آپ نے ہر پولنگ اسٹیشن کو سنبھالنا ہے، گھر گھر جاکر لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے تیار کرنا ہے کیونکہ یہ ایک حلقے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا الیکشن ہے، آپ نے قوم کو جگانا اور احساس دلانا ہے کہ وہ چوروں کو ووٹ نہ دیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں واحد کپتان ہوں جو انڈیا میں ان کے امپائر ہوتے ہوئے بھی جیت کر آیا تھا کیونکہ میرے ساتھ اللہ اور میری ٹیم تھی، اب بھی انشاء اللہ عوام کے ساتھ مل کر یہ میچ جیت جاؤں گا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد عمران خان کا پلان اچانک تبدیل ہوا اور وہ واپڈا ٹاؤن کے بجائے زمان پارک میں موجود اپنی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہیں پارٹی رہنماؤں نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔