شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سات دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں سات دہشت گردوں کو مار گرایا، فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں سات دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد جو سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان ​​نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔