عاطف اسلم کے بعد بیٹے کی آواز بھی مقبول ہوگئی ویڈیو وائرل

عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام ’تاجدار حرم ‘کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں


ویب ڈیسک June 27, 2022
عاطف اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہیں(فائل فوٹو)

عاطف اسلم کے بیٹےنے کنسرٹ کے دوران والد کا مشہور کلام 'تاجدارِ حرم 'پڑھ کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا احد گلوکار کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہے۔

عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام 'تاجدار حرم 'کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں اور ساتھ خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ آواز ملا کر کلام پڑ ھ رہے ہیں۔



عاطف اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں اسٹیج پر جوائن کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو بتاتے ہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرے بیٹے نے اسٹیج پر میرے ساتھ کچھ گایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں