نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  پير 27 جون 2022
ملزم لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، پولیس۔ فوٹو : اسکرین گریب

ملزم لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، پولیس۔ فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر 21 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

غالب مارکیٹ پولیس کو ملزم کے خلاف درخواست موصول ہوئی، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ڈی پی او گلبرگ کی سربراہی میں فوری ٹیم تشکیل دی۔

ملزم شہزاد نے 21 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کلمہ چوک بلوایا اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیا، خواتین سے زیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔