پنوعاقل میں گیس ٹینکر کو آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 27 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

پنوعاقل میں ایل پی جی گیس کے ٹینکر کو آگ لگنے سے3افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق سانگی کے قریب نجی ڈپو پر ایل پی جی گیس سے بھرے ہوئے دو ٹینکرز کو آگ لگنے کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے تینوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ غیر قانونی طور پرایل پی جی گیس ایک ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں منتقل کئے جانے کے دوران پیش آیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔