آلو کی بوریوں میں 315 کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش ناکام

آلوؤں کی 157بوریوں سے مجموعی طورپر315کلوگرام چرس برآمدہوئی،اینٹی نارکوٹیکس فورس


ویب ڈیسک June 27, 2022
اے این ایف اہلکار منشیات برآمد کرتے ہوئے،فوٹو: اے این ایف

MONTEVIDEO: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ کے انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرکارروائی کرتے ہوئے 315کلوگرام چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی بندرگاہ پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرکارروائی کے دوران دبئی بھیجے جانے والے آلووں پرمشتمل کنٹینرسے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی۔کنٹینر میں موجود آلوؤں کی 157بوریوں سے مجموعی طورپر315کلوگرام چرس برآمدہوئی۔

مذکورہ کنٹینرکراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیاتھا،اس سلسلے میں کراچی کے رہائشی عبدالقدیربھٹی نامی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا،مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گرفتارملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کرکے تحقیقات کاآغازکردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں