وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا کا شکار ہوگئے
ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سید خورشید شاہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے
پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا کا شکار ہوگئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سید خورشید شاہ کو کل رات سے بخار اور کھانسی کی شکایت تھی آج صبح ان کا دیگر طبی معائنوں کے ساتھ کورونا کا ٹیسٹ بھی ہوا جو مثبت آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سید خورشید شاہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد این آئی ایچ نے ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے۔