غداری کیس میں فرد جرم کے لئے پرویز مشرف کے پیش ہونے کا امکان نہیں

قیصر شیرازی  اتوار 9 مارچ 2014
عدالت نے پرویز مشرف کو فردجرم عائدکرنے کے لیے طلب کررکھا ہے فوٹو: فائل

عدالت نے پرویز مشرف کو فردجرم عائدکرنے کے لیے طلب کررکھا ہے فوٹو: فائل

راولپنڈی: پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت منگل 11 مارچ کو خصوصی عدالت میں ہوگی تاہم سابق صدر کے پیش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

عدالت نے ملزم پرویز مشرف کو فردجرم عائدکرنے کے لیے طلب کررکھا ہے تاہم  قریبی ذرائع نے بتایاکہ ضلع کچہری اسلام آباد کے سانحے کی بنیادپر ملزم اس روز سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوگا۔ وکلانے بھی انھیںیہی مشورہ دیا ہے۔ اس روزملزم کے وکلاکی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے بارے میںدرخواست بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔ کل (پیرکو) ان کے وکلاعسکری ادارہ امراض قلب میںسابق فوجی آمر سے ملاقات کرکے عدالت پیشی کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کریںگے۔ عسکری ادارہ امراض قلب کے ذرائع کے مطابق مشرف کی صحت اب تسلی بخش ہے۔ وہ معمول کے مطابق ناشتہ، لنچ اورڈنر کررہے ہیں۔ ہلکی ورزش کوبھی معمول بنالیا گیاہے جبکہ سگارنوشی ترک کررکھی ہے۔ رشتے داروںاور دوست احباب سے فون پربھی بات کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔