اشتہاری ملزمان سے وزیراعظم کی ملاقاتوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے لندن میں ملاقات کی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک June 28, 2022
اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے لندن میں ملاقات کی ہے، درخواست گزار

ISLAMABAD: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی عدالتوں سے اشتہاری افراد سے ملنے کے وزیر اعظم کے اقدام کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ وزیر اعظم کو ان لوگوں سے ملنے سے روکا جائے جن کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے، وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ وزیر اعظم کو کیسے روکا جائے ؟ کون سی رٹ پٹیشن بنتی ہے، کہاں پر ملاقات کی ہے؟۔ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے لندن میں ملاقات کی ہے ۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست قبل از وقت ہے صرف خدشے کی بنیاد پر کیسے دیکھ سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں