ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے 6 ہزار ارب سے زائد محصولات جمع کرلیے

ایف بی آر 30 جون تک 6100 ارب کے ٹیکس محصولات حاصل کرنے کیلیے پرعزم ہے، تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین کی مبارکباد


ویب ڈیسک June 28, 2022
مقرر کیے گئے 5829 ارب روپے کا ابتدائی ہدف گزشتہ ہفتے حاصل کرلیا تھا، ترجمان

فیڈرل بیورو آف ریونیو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 ہزار ارب (6 کھرب) سے زائد محصولات جمع کرلیے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو نے رواں مالی سال کے لیے مقرر کیے گئے 5829 ارب روپے کے ابتدائی ہدف کو گزشتہ ہفتے حاصل کرلیا تھا جب کہ ایف بی آر 30جون2022تک 6100 ارب روپے کے ٹیکس محصولات کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاریخ ساز کامیابی پر چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اپنی پوری ٹیم اور قوم کو مبارکبادبھی پیش کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں