لاہور میں سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی
صلح کے دوران دونوں پارٹیوں میں ہونے والے جھگڑے میں خضر کی گولی سے شبنم جاں بحق ہوئی، پولیس
وحدت کالونی میں صلح کے دوران سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو چوری اور لڑائی جھگڑوں کے 26مقدمات میں اشتہاری نکلی۔
پولیس کے مطابق لاہوروحدت کالونی میں مقتولہ شبنم بی بی کو اس کے سسر خضر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم اور مقتولہ اہل خانہ سمیت ثالث ارشد کے گھر صلح کے لئے جمع تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صلح کے دوران دونوں پارٹیوں میں ہونے والے جھگڑے میں خضر کی فائرنگ سے شبنم کو لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس کے مطابق مقتولہ چوری اور لڑائی جھگڑوں کے 26 مقمدمات میں اشتہاری تھی۔شبنم کی لاش کو کارروائی کیلئے مردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔