- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
- نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری
- طویل القامت14سالہ شنکرکمار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بند گیا
- سیمنٹ سیکٹر میں اربوں کی جعلی سیلز ٹیکس سپلائیز کا انکشاف
ایک چارج پر 1200 کلو میٹر طے کرنے والی مرسیڈیز کی برقی کار کا نیا ریکارڈ

1200 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر ویژن EQXX نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
اسٹٹ گاٹ: ایک برقی مرسیڈیز بینز نے ایک چارج میں 1200 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
ویژن EQXX نے جرمنی کے شہر اسٹٹ گاٹ سے برطانیہ کے شہر سِلوراسٹون تک کا سفر ریکارڈ 15 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔ اس برقی گاڑی نے یہ کارنامہ 100 کلو واٹ آور کی بیٹری کے ساتھ انجام دیا۔ یہ بیٹری پیک ٹیسلا کے ماڈل ایس میں بھی استعمال کی گئی ہے۔
مرسیڈیز کی کار نے ٹیسلا کی نسبت دُگنا فاصلہ جدید ایروڈائنامکس، استعمال کیے گئے کم وزن مواد اور بیٹری میں جدت کی وجہ سے طے کیا۔
ویژن EQXX کی جانب سے بنائے جانے والے اس ریکارڈ سے صرف ماہ قبل اس ہی گاڑی نے جرمنی سے جنوبی فرانس تک بغیر ری چارج کے 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔
دونوں سفرحقیقی ٹریفک کی موجودگی میں کیے گئے جبکہ حالیہ ٹرپ میں درجہ حرارت اور موٹر وے ٹریفک کی اضافی مشکلات کا سامنا بھی تھا۔
جرمنی تا برطانیہ 14.5 گھنٹے کی ڈرائیو کرنے والے مرسیڈیز کے ایڈم ایلسوپ کا کہنا تھا کہ اسٹٹ گاٹ سے سِلوراسٹون تک ایک چارج میں پہنچنا ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کا حقیقی ثبوت ہے۔
مرسیڈز بینز 2030 تک اپنی تمام گاڑیاں برقی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جبکہ آئل کمپنی ایکسون کے سی ای او کے مطابق 2040 تک فروخت ہونے والی تمام مسافر گاڑیوں کا برقی ٹیکنالوجی پر منتقل ہوجانا متوقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔