کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مار مار کر بنایا گیا ریکھا
فلم انڈسٹری میں کام کرنے سے انکار کے باوجود مجھے پروجیکٹ کا حصہ بنایا گیا، سینئر اداکارہ
بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ کہلانے والی ریکھا نے کہا ہے کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، انہیں مار مار کر بنایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ نے سینئر اداکارہ کا ماضی کا انٹرویو دوبارہ شایع کیا جس میں ریکھا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں بالکل بھی دلچسپی نہیں تھی، کم عمری سے ہی زبردستی مجھے اداکارہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریکھا نے صرف 3 سال کی عمر سے بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں 13 برس کی عمر میں ڈیبیو کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ جب ممبئی آئی تو فلم انڈسٹری کے لوگوں نے گھر والوں سے رابطہ کیا، مجھ سے پوچھنے لگے کہ ہندی فلم میں کام کروگی تو میں نے منع کردیا، میرے انکار کے باوجود انہوں نے مجھے پروجیکٹ کا حصہ بنالیا، کام کرتے ہوئے 6 سے 7 سال گزرے تو میری انڈسٹری کے لیے دلچسپی پیدا ہوئی۔
ریکھا کا مزید کہنا تھا کہ زبردستی خود کو کھینچ کر شوٹنگ پر لے جاتی تھی، دو شفٹ کرنا مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔