اسحاق ڈار کا وطن واپس آنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 28 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کرہے ہیں، 10سے12دنوں میں ان کا علاج مکمل ہوجائے گا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 10سے 12 روز میں علاج مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد ان کی پاکستان واپسی یقینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر وہ سینیٹ رکن کا حلف اٹھائیں گے۔ ملک کو درپیش چیلیجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلمدان  ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان دور حکومت میں ان پربنایاگیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لئے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پر قائم کئے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا جبکہ انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔