کروٹ ہائیڈرو پاور آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا

ایکسپریس نیوز  بدھ 29 جون 2022
10سینٹ فی یونٹ ٹیرف،آج سے قیمت وصول کرنا شروع کرے گا (فوٹو فائل)

10سینٹ فی یونٹ ٹیرف،آج سے قیمت وصول کرنا شروع کرے گا (فوٹو فائل)

اسلام آباد: کروٹ ہائیڈرو پاور آج سے بجلی بنانا شروع کردے گا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے 720 میگاواٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 168 گھنٹے طویل قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے پاس کر لیا اور یہ آج سے کمرشل آپریشن شروع کر دے گا۔ اسے 1.72 ارب ڈالر سے مکمل کیا گیاہے۔

یہ منصوبہ صاف اور سستی بجلی فراہم کرکے توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا۔کروٹ پاور کے عہدیدار نے بتایا وزیراعظم شہباز شریف اسی دن تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔کروٹ پاور خصوصی مقصد والی گاڑی ہے جسے چائنا تھری گورجز (سی ٹی جی)کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ذریعے مکمل کرنے کیلیے شامل کیا گیا ہے۔

کروٹ پاور کیلیے 10 سینٹ فی یونٹ ٹیرف کا تعین کیا گیاہے اورآج سے قیمت وصول کرنا شروع کردے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔