ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

سپر ہائی وے پر علی الصبح مزدا کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم میں ہلاک شخص کی شناخت 27 سالہ واجد علی کے نام سے کی گئی


ویب ڈیسک June 29, 2022
گورا قبرستان کے قریب پولیس اہلکار اور راہگیر میں ٹکر ہوئی (فوٹو فائل)

شہر قائد کے علاقے صدر کالا پل اور سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثات میں2 اور اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گورا قبرستان کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً سوا 4 بجے موٹرسائیکل سوار اور راہگیر میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور راہگیر زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 21 سالہ عبد اللہ خان خٹک ولد احمد بشیر خان خٹک اور زخمی کی شناخت 42 سالہ محمد اعظم ولد رستم کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب بدھ کی صبح مزدا کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت 27 سالہ واجد علی کے نام سے کی گئی ۔

علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس کی علی گڑھ مارکیٹ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ جلیل ولد اسد غلام کے نام سے کی گئی ۔پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں