عالیہ بھٹ میڈیا پر کیوں بھڑک اُٹھیں؟

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے(فائل فوٹو)

ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے(فائل فوٹو)

ممبئی: حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔

جہاں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ اب عالیہ جو کہ برطانیہ میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ پر ہیں رنبیر انہیں لینے برطانیہ جائیں گے۔

تاہم عالیہ نے اس بات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا کو سخت جواب دیا ہے، عالیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک خاتون ہیں کوئی پارسل نہیں کہ انہیں پک کیا جائے۔


ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا جس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ان کے شوٹس موخر کردیے گئے ہیں جبکہ رنبیر انہیں لینے برطانیہ جائیں گے۔

acac

علاوہ ازیں ایک بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ اپنی شوٹس سے واپسی کے بعد آرام کریں گی اور انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کے دوران اپنے فلمی کمٹمنٹ کو متاثر نہیں ہونے دیں گی۔

اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ  فلم ہارٹ آف اسٹون، روکی اور رانی کی پریم کہانی کو اداکارہ  جولائی کے اواخر تک مکمل کروالیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔