جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، شیخ رشید

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ملک ابھی تک آئی ایم ایف کے حکم نامے اور گرے لسٹ سے نہیں نکلا، سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے جبکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔