کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے پر متعدد ڈیری فارمرز گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 جون 2022
ضلعی انتظامیہ نے دودھ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے دودھ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

 کراچی: ضلعی انتظامیہ کے حکم پر سکھن بھینس کالونی سے متعدد ڈیری فارمرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے دودھ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

اسی تناظر میں پولیس نے رات گئے کارروائی کے دوران سکھن سے متعدد ڈیری فارمرز کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔