حکومتی بینچوں سے اپوزیشن پر جانے میں وقت نہیں لگے گا، ایم کیو ایم

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
بجٹ میں ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی (ایم کیو ایم رکن اسمبلی)

بجٹ میں ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی (ایم کیو ایم رکن اسمبلی)

 اسلام آباد: ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ہمیں حکومتی بینچوں سے اپوزیشن بینچوں کی جانب جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی نے کہا کہ بجٹ میں ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی۔  اگر ہماری بات نہیں ماننی تو ہم ایسی وزارتوں پر ’’تھو‘‘ بھی نہیں کرتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن صلاح الدین نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس حکومت کے لیے بھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے۔  ہمیں حکومتی بینچوں سے دوسری جانب جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرنے کی دھمکی دی۔  انہوں نے کہا کہ حکومت میں ایک شخص ہے جو ہمارے منصوبوں کو بجٹ میں شامل نہیں ہونے دے رہا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایم کیو ایم ارکان سے مذاکرات کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔