- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

جن بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ ویکسین سے رہ جاتے ہیں، وزیر صحت
اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایک سے دو ماہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن بھی شروع کردی جائے گی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ ویکسین سے رہ جاتے ہیں، اس کے اب انتظامات کر لیے ہیں۔ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اس حوالے سے ہفتہ پندرہ دن میں صورتحال میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔ وزیراعظم نے آج خود بھی این سی او سی اجلاس کی صدارت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں تھوڑا سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کا بڑے شہروں میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ہمیں خوفزدہ ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں، لیکن احتیاط لازمی کی جانی چاہیے تاکہ معمولی اضافہ بڑے سانحے میں تبدیل نہ ہوجائے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے، شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اجتماعات کے دن قریب آرہے ہیں، ان دنوں میں کورونا بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔
کورونا کے اعداد شمار بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ 3.5 فیصد تک جاچکا ہے۔ اب ٹیسٹ زیادہ کیے جائیں گے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔ ٹیسٹ صرف ان لوگوں کے کیے جاتے ہیں جن میں علامات پائی جاتی ہیں۔ کم ٹیسٹ ہونے سے مثبت کیسز زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 85 فی صد قوم ویکسین لگوا چکی ہے۔ بوسٹر مہم کا آغاز ہو چکا ہے جو یومیہ 10 لاکھ تک لگائی جا رہی ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ایک سے دو ماہ میں 5 سال سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔