بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل اکاؤنٹس بلاک کرنے کے انکشاف پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معاملے کو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہندوستان کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سفارت خانوں اور دیگر قابل ذکر شخصیات کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے نے یہ معاملہ ٹوئٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1541489771725348865?s=20&t=bNQV3d93R-J86cBMwP-Mew

پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پر زور دیا کہ وہ معلومات کے اپنے جانبدارانہ دباو پر نظر ثانی کرے اور ہندوستان میں دیکھنے کے لیے سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کو بحال کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔