- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
- نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری
- طویل القامت14سالہ شنکرکمار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بند گیا
کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) احمد کو اوپنر شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا نے احمد شہزاد کو کھیل پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ احمد شہزاد کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور رنز اسکور کرکے ٹیم میں واپسی کو ممکن بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ احمد کو اوپنر شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے انہوں نے ڈومیسٹک اور انگلش کاؤنٹی پر رنز کے انبار لگاکر اسکواڈ میں کم بیک کیا اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دیا۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں احمد شہزاد نے سابق ہیڈکوچ وقار یونس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انکی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہوا۔ شہزاد کا کہنا تھا کہ وقار یونس کی جانب سے بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا گیا تھا کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔
مزید پڑھیں: وقار یونس کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہوا، احمد شہزاد
اوپنر نے پی سی بی سے مطالبہ کیا تھا کہ ان سے متعلق رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، غلط بیانی کے ذریعے ان کے چاہنے والوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیں: جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
احمد شہزاد نے مزید کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں انہیں مکمل چانس دیئے بغیر دو میچز کے بعد ڈراپ کردیا گیا اور کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا، دیوار سے کیوں لگایا جارہا ہے وجہ بتائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔