پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، شرجیل انعام میمن

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 جون 2022
سوشل میڈیا پر edited ویڈیوز جاری کی جارہی ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

سوشل میڈیا پر edited ویڈیوز جاری کی جارہی ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

 کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر مخالف جماعتوں کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں ۔

اپنے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر edited ویڈیوز جاری کی جارہی ہیں ، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔پیپلز پارٹی نے Edited ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایف آئی اے سائبر ونگ کو درخواستیں دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین اپنی بدترین شکست دیکھ کر face saving کے لیے پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔ یہ ان کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ سے پیپلز پارٹی کے 8 سو سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ ان 8 سو علاقوں میں مخالفین کو امیدوار ہی نہیں ملے ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ افسوس کا مقام ہے کہ دھاندلی کے جھوٹے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔