کینیڈا بینک ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور6 پولیس اہلکار زخمی

بینک سے بارودی مواد ملنے پر قریبی گھروں کو خالی کرالیا گیا


ویب ڈیسک June 29, 2022
بینک سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، فوٹو: فائل

کینیڈا کے ایک بینک میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور اس دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بینک میں ڈکیٹی کی نیت سے دو مسلح ملزمان داخل ہوئے اور بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنالیا۔

پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کا مقابلہ کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان مارے گئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بینک سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا جس پر بینک کے اردگرد گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں